QR CodeQR Code

سکولوں اور کالجوں کے طلباء سب سے زیادہ منشیات کا استعمال کر رہے ہیں، آئی جی گلگت بلتستان

22 Nov 2019 11:38

قراقرم یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل بالخصوص یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات حکومتی اداروں کے ساتھ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں لا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں سب سے زیادہ منشیات کا استعمال ہو رہا ہے جوکہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ قراقرم یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی کا کہنا تھا کہ 15 سے 30 سال کے درمیان کے نوجوان سب سے زیادہ منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔ حکومت اپنی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل بالخصوص یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات حکومتی اداروں کے ساتھ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں تاکہ منشیات سے پاک معاشرہ کا قیام عمل میں لا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بار بار آنے اور طلباء سے گفتگو کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ تعلیمی اداروں میں موجود طلباء مستقبل کے اہم افراد میں شامل ہیں، انہوں نے مستقبل کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ لہٰذا ابھی سے ہی انہیں معاشرتی مسائل اور ان کے حل اور سدباب سے متعلق آگاہی فراہم نہ کی جائے گی تو سازشی عناصر انہیں ورغلا سکتے ہیں اور انہیں منشیات سمیت دیگر معاشرتی برائیوں سے دوچار کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 828395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828395/سکولوں-اور-کالجوں-کے-طلباء-سب-سے-زیادہ-منشیات-کا-استعمال-کر-رہے-ہیں-ا-ئی-جی-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org