0
Friday 22 Nov 2019 11:56

پائیدار معاشی ترقی کیلئے قیادت کا ایماندار ہونا ضروری امر ہے، عثمان بزدار

پائیدار معاشی ترقی کیلئے قیادت کا ایماندار ہونا ضروری امر ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، ایک سال میں وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ تباہ حال معیشت میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کا قابل قدر اقدام ہے، وزیراعظم ملک کو معاشی افق کی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے قیادت کا ایماندار ہونا ضروری امر ہے، سابق ادوار میں اربوں کی کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے، وزیراعظم نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے، ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ عوام کی سہولت کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں، پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، ایک سال میں وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ورکر ویلفیئر فنڈز بل لانے کا مقصد کارکنوں کی فلاح و بہبود ہے، صاف پانی کی فراہمی کے لئے آب پاک اتھارٹی کا قانون اہمیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 828396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش