QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے دھرنے کو مجرا کہنے پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ

22 Nov 2019 12:54

رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں مہنگائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر 300 روپے پر پہنچ گیا اور حکومت کچھ نہیں کر پارہی، اس عوام پر کیا گزر رہی ہوگی جس نے دھرنے میں مجرے اور بھنگڑے ڈالے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن کی جانب سے پی ٹی آئی کے دھرنے کو مجرا کہنے پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں مہنگائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر 300 روپے پر پہنچ گیا اور حکومت کچھ نہیں کر پارہی، اس عوام پر کیا گزر رہی ہوگی جس نے دھرنے میں مجرے اور بھنگڑے ڈالے۔ حسن مرتضیٰ کے بیان پر اسمبلی میں شور شرابا شروع ہوگیا اور تحریک انصاف کے ارکان احتجاجاً کھڑے ہوگئے جب کہ پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئیں۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد نے حسن مرتضیٰ کے الفاظ کارروائی سے حذف کردیے اور انہیں الفاظ واپس لینے کی بھی ہدایت کی جب کہ حکومتی اراکین نے معافی نہ مانگنے کی صورت میں ایوان کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔ ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر حسن مرتضیٰ نے اپنے الفاظ واپس لے کر باضابطہ معذرت کرلی۔
 


خبر کا کوڈ: 828405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828405/پی-ٹی-ا-ئی-کے-دھرنے-کو-مجرا-کہنے-پر-پنجاب-اسمبلی-میں-ہنگامہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org