QR CodeQR Code

خورشید شاہ ایک بار پھر نیب کے شکنجے میں آگئے

22 Nov 2019 13:25

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے سکھر صالح پٹ کے نجی بینک کے اکاؤنٹ میں مختلف افراد نے 3 کروڑ 50 لاکھ جمع کرائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ ایک بار پھر نیب کے شکنجے میں آگئے۔ نیب سکھر نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دو ماہ کی تفتیشی رپورٹ چئیرمین کو ارسال کر دی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے سکھر صالح پٹ کے نجی بینک کے اکاؤنٹ میں مختلف افراد نے 3 کروڑ 50 لاکھ جمع کرائے۔ خورشید شاہ کی طلبی انکے بیٹے فرخ شاہ کی تین بار طلبی اور اہلیہ کی طلبی بھی رپورٹ بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خورشید شاہ کے ایم سی بی بینک اکاؤنٹ میں کُل 132 سے زائد افراد نے رقم جمع کرائی۔ نیب کی جانب سے 2 ماہ میں خورشید شاہ کے اہل خانہ، فرنٹ مینوں اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے والوں کے علاوہ 71 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔

 


خبر کا کوڈ: 828409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828409/خورشید-شاہ-ایک-بار-پھر-نیب-کے-شکنجے-میں-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org