0
Friday 22 Nov 2019 13:20

کراچی میں پولیس گردی جاری، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں پولیس گردی جاری، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے فریئر ہال کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کے واقعات تھم نہ سکے۔ فریئرہال کے قریب گِزری پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک کار سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ نبیل ہود بائے کے نام سے ہوئی، جبکہ واقعے میں رضا امام زخمی ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث تینوں اہلکاروں سب انسپکٹر عبدالغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمد علی شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے اور اہلکاروں کا اسلحہ تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 828412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش