0
Friday 22 Nov 2019 15:20

کراچی میں پولیس فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج، گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی میں پولیس فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج، گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعی وکیل نے تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔ گزری تھانے کے تین اہلکاروں کے ہاتھوں کلفٹن کے رہائشی نبیل ہود بھائی کے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں مدعی وکیل نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وکیل جاوید میر کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں، پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، مقدمہ زخمی رضا امام کے بیان پر درج کیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ گورنر سندھ نے آئی جی پولیس سے بات کرکے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح اس قسم کی کاروائی برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس میں مزید ریفام لانا وقت کی اشد ضرورت ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 828423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش