0
Friday 22 Nov 2019 15:24

جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی، سندھ پولیس کی اعلٰی شخصیت کو بچانے کی کوشش

جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی، سندھ پولیس کی اعلٰی شخصیت کو بچانے کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ریڈ زون میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی کا پروٹوکول میں گھومنے کے معاملے میں پولیس اعلٰی شخصیت کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریڈ زون میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی کا پروٹوکول میں گھومنے کے معاملے میں پولیس کی جانب سے اعلٰی شخصیت کو ایک بار پھر بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمے میں گاڑی ہی تبدیل کردی، ایف آئی آر میں بی ایم ڈبلیو گاڑی کے بجائے مرسڈیز کا ذکر کیا گیا ہے، مقدمہ میں گاڑی کی ملکیت کا ذکر بھی موجود نہیں، پولیس نے مقدمے میں مشکوک گاڑی کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق پولیس نے گاڑی روکنے کی کوشش کی، مگر ناکام رہے، گاڑی نامعلوم سمت چلی گئی۔ ویڈیو میں گاڑی کو 3 مختلف مقامات پر دیکھا گیا، گاڑی کو پی آئی ڈی سی سگنل پر پروٹوکول میں کھڑا دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلٰی سندھ نے کہا تھا کہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی گورنر ہاؤس کے زیر استعمال ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 828424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش