QR CodeQR Code

ایم کیو ایم رہنما منظر امام قتل کیس میں سزائے موت کے ملزم کو رہا کردیا گیا

22 Nov 2019 15:27

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے ایم پی اے منظر امام کے قتل میں سزا کے خلاف ملزم محمد عاشق کی اپیل منظور کرلی ہے، پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لئے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، ملزم کو منظر امام سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل میں سزا پانے والے ملزم کو سندھ ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے ایم پی اے منظر امام کے قتل میں سزا کے خلاف ملزم محمد عاشق کی اپیل منظور کرلی ہے، عدالت نے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لئے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ ملزم کو منظر امام سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2013ء میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے منظر امام کو گن مین، ڈرائیور سمیت اورنگی ٹاؤن میں قتل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 828425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828425/ایم-کیو-رہنما-منظر-امام-قتل-کیس-میں-سزائے-موت-کے-ملزم-کو-رہا-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org