0
Friday 22 Nov 2019 19:35

جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان، سمری وزیراعظم کو ارسال

جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان، سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی گئی، موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہونگے تو اگلے دن 21 دسمبر کو جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ نئے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، جسٹس گلزار قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986ء کو ہائی کورٹ اور 1988ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، 2 اگست 2002ء کو سندھ ہائی کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا اور 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

نامزد چیف جسٹس گلزار احمد بطور جج سپریم کورٹ اہم مقدمات کے فیصلوں میں شامل رہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ مقدمہ میں نااہلی کا فیصلہ بھی دیا، ترمیم کے خلاف درخواستوں سننے والے بینچ کا بھی حصہ رہے، نامزد چیف جسٹس گلزار احمد دو سال ایک ماہ بارہ دن چیف جسٹس آف پاکستان رہنے کے بعد یکم فروری 2022ء کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں۔ یاد رہے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے رواں سال 18 جنوری کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ رواں سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں، انہیں کیمبرج یونیورسٹی کی 200 سالہ تاریخ میں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہیں۔ خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے، اس لحاظ سے سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا جاتا ہے۔ واضح رہے جسٹس گلزار احمد کے 2فروری 2022ء کو مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023ء تک اس عہدہ پر برقراررہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 828483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش