0
Monday 4 Jul 2011 14:46

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 شدت پسند ہلاک، ڈرونز کی پروازیں جاری

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 شدت پسند ہلاک، ڈرونز کی پروازیں جاری
میرانشاہ،نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے رزمک فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 شدت پسند جوابی کاروائی میں مارے گئے ہیں۔ دیگر حملہ آور فرار ہو گئے ہیں۔ جبکہ پولیٹیکل حکام نے تحصیل رزمک، دوحیل، میر علی اور میرانشاہ میں آج سے غیر معینہ مدت تک کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ مزید برآں شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرونز کی پروازیں بھی جاری رہیں۔ جس سے خوفزدہ ہو کر مقامی لوگوں نے محفوظ ٹھکانوں کی طرف نقل مکانی شروع کر دی۔ ادھر افغانستان میں جاں بحق ہونے والے نوشہرہ کے 3 رہائشیوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، نماز جنازہ کے بعد شرکاء نے پشاور جی ٹی روڈ پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں اپر اورکزئی ایجنسی کی مختلف سڑکوں پر نصب بارودی سرنگوں کے چار دھماکے ہوئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد مزید 4 ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 82849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش