QR CodeQR Code

لاہور، 24 سالہ لڑکی گھر کی دہلیز پر قتل

22 Nov 2019 19:30

مقتولہ کے والد ریاض کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان نے فائرنگ کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے عینی شاہد غلام حیدر اور بشیر کے سامنے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کا زیور بھی اتار کر لے گئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر لاہور میں 24 سالہ لڑکی کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا، حرا کی تین روز قبل شادی تھی، شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے شادی سے تین روز قبل فائرنگ کرکے 24 سالہ لڑکی کو قتل کردیا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نئی زندگی کے آغاز سے قبل ہی حرا کی خوشیوں کو نظر لگ گئی، حملہ آوروں نے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے بی اے کی طالبہ حرا کی جان لی۔ رپورٹ کے مطابق  والد نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے اور کچھ دور لے جاکر گولیاں مار دیں۔

مقتولہ کے والد ریاض کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان نے فائرنگ کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے عینی شاہد غلام حیدر اور بشیر کے سامنے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کا زیور بھی اتار کر لے گئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 828491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828491/لاہور-24-سالہ-لڑکی-گھر-کی-دہلیز-پر-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org