QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے وعدے پورے کریں، علامہ عبدالخالق اسدی

22 Nov 2019 19:38

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کریں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خورونوش کی کمی بھی ایک قابل تشویش عمل ہے جس پر حکومت ایکشن لے اور عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو تشویش میں ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال نظر نہیں آ رہیں جس کی وجہ سے بازاروں میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا مصنوعی طوفان کھڑا کر کے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے وعدے پورے کریں اور گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کریں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خورونوش کی کمی بھی ایک قابل تشویش عمل ہے جس پر حکومت ایکشن لے اور عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچایا جائے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں پنجاب حکومت غریب عوام کا احساس کرے گی اور ریاست مدینہ کے دعووں پر عملدرامد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 828494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828494/وزیر-اعلی-غریب-عوام-کو-ریلیف-فراہم-کرنے-کے-وعدے-پورے-کریں-علامہ-عبدالخالق-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org