0
Friday 22 Nov 2019 20:20

کرم ایجنسی، 5 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کے الزام میں مزید 9 افراد گرفتار

کرم ایجنسی، 5 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کے الزام میں مزید 9 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقے پیوار میں پولیس نے 5 سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل سے متعلق کیس میں مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) رحیم شاہ نے بتایا کہ پولیس نے ڈی این اے کے نمونے لاہور میں پنجاب فرانزک سائنس بھجوادیئے ہیں اور کہا کہ جلد حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ حالیہ گرفتاریوں کے بعد بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ پولیس نے رواں ہفتے کے آغاز میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ علاوہ ازیں بریگیڈ 73 کے کمانڈنگ بریگیڈئیر نجف عباس اور کمانڈنگ افسر کرنل محمد جاوید الیاس نے علاقے کا دورہ کیا اور متاثرہ بچی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور متاثرہ بچی کے سرکاری اسکول کے عملے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے قتل میں ملوث عناصر سزا سے نہیں بچ سکتے اور مزید کہا کہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

رواں ہفتے کے آغاز میں پیوار گاؤں کے تالاب میں 5 سالہ بچی کی لاش ملی تھی، بچی کے دادا کے مطابق جب وہ اسکول سے گھر واپس نہیں آئی تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاراچنار لے جایا گیا تھا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بچی کو قتل سے قبل ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعدازاں ڈی پی او نے کہا تھا کہ اسکول کے 2 چوکیداروں کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی بار ایسوسی ایشن کے طلبا اور اراکین نے 2 روز قبل واقعے کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے مقامی حکام سے کیس کی تحقیقات کرنے اور مجرمان کی بروقت گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 828501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش