0
Friday 22 Nov 2019 22:16

گیس پائپ لائن منصوبے پر تیاری مکمل ہے، پاکستان کے منتظر ہیں، ایران

گیس پائپ لائن منصوبے پر تیاری مکمل ہے، پاکستان کے منتظر ہیں، ایران
اسلام ٹائمز۔  ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران کی تیاری مکمل ہے، ایران برادر ملک پاکستان کا منتظر ہے، ایران پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، باقاعدہ بینکاری نظام کی عدم دستیابی دونوں ملکوں کی تجارت بڑھانے میں رکاوٹ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں دوسری انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر انڈونیشئین قونصل جنرل، ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام، ایونٹ آرگنائزر عذیر نظام و دیگر ممالک کے مندوبین بھی شریک ہوئے۔ ایرانی قونصلر جنرل احمد محمدی نے کہا کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان کے نجی بینکس شاید ایران میں اپنی برانچیں کھولنے سے ہچکچا رہے ہیں، پاکستانی مصنوعات کا معیار اچھا ہے، ایران سمیت دیگر ممالک میں اسکی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ چند سالوں میں باہمی تجارت و تعلقات میں اضافے کا رحجان ہے، کنزیومر نمائش میں چین، ترکی، ایران اور پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔ نمائش 24 نومبر تک جاری رہے گی، نمائش کے دوسرے روز بروز ہفتہ 23 نومبر وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے اور میئر کراچی وسیم اختر بھی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 828516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش