0
Friday 22 Nov 2019 22:18

افغانستان میں بھارت اور امریکا کا گٹھ جوڑ

افغانستان میں بھارت اور امریکا کا گٹھ جوڑ
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں بھارتی کردار کی نہ صرف تعریف کی ہے بلکہ بھارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہڈسن انسٹيٹيوٹ ميں منعقدہ ايک پريس کانفرنس ميں امریکی محکمہ خارجہ کی نگراں اہلکار نينسی ايزو جيکسن نے بھارتی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امريکا افغانستان ميں طويل المدتی بنيادوں پر بھارتی کردار کا خواہش مند اور حامی ہے۔ نینسی ایزو جیکسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت افغانستان ميں بھارت کی جانب سے کی گئی 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمايہ کاری اور معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور افغان تنازع کے حل کے لیے بھارتی کوششوں کی حمايت جاری رکھے گی۔

افغانستان میں سرمایہ کاری کے نام پر بڑھتی ہوئی بھارتی مداخلت کے حوالے سے پاکستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک نے بھی کئی بار عالمی طاقتوں کو متوجہ کیا ہے، قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں بھی بھارت نے فریق بننے کی کوشش کی تھی، جسے طالبان نے بھی یکسر مسترد کردیا تھا۔ اس ضمن میں امریکی وزارت خارجہ کی اہلکار کا افغانستان میں بھارتی کردار کی تعریف و توصیف کرنا اور صدر ٹرمپ کا افغان امن مذاکرات سے کترانا، خطے میں بدلتی ہوئی کسی نئی پیشرفت کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 828517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب