0
Friday 22 Nov 2019 22:24

پشاور ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد

پشاور ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد ہونے کے بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد ہوئیں، مسافر باچا خان ائیر پورٹ سے نجی ائیر لائن کے زریعے دوہا جا رہا تھا، سکیورٹی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے وردیاں قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 828518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب