0
Friday 22 Nov 2019 22:34

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے تین الزامات ثابت، فرد جرم عائد

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے تین الزامات ثابت، فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامن نتن یاہو پر بدعنوانی، دھوکا دہی اور رشوت کے تین الزامات ثابت ہوگئے، اسرائیلی تاریخ میں پہلی مرتبہ دورانِ اقتدار کسی وزیرِ اعظم پر ایسا جرم ثابت ہوا ہے۔ اٹارنی جنرل ایوی ہائی مینڈل بِلٹ نے جمعرات کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم پر رشوت، فراڈ، اور بدعنوانی کے تین مقدمات میں فردِ جرم عائد کردی، ایک ماہ تک ان مقدمات پر اٹارنی جنرل کے دفتر میں بحث ہوئی اور گزشتہ چار روز سے اس کی سماعت جاری تھی، جس میں نتن یاہو کے وکلا نے صفائی میں اپنے دلائل دیئے تھے۔ بنجامن نتن یاہو اور ان کی بیگم نے بار بار ویب سائٹ سے اپنی خبروں کی درخواست کی اور جواب میں شول ایلووِچ نے اپنے تمام ایڈیٹر پر دباؤ بڑھا کر نتن یاہو اور ان کے مفادات کو تقویت دی تاہم بنجامن نتن یاہو کے وکیل نے اس اس سارے عمل کو رشوت ستانی سے ماورا قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 828522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش