QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ہنگو کیجانب سے 27 نومبر کو سیرت النبیؐ و اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

22 Nov 2019 22:39

مولانا شیر افضل عسکری نے کہا ہے کہ مولانا عامر شمسی کے ہمراہ انہوں نے ڈی سی او، ڈی ایس پی اور ٹی ایم او ہنگو سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس کے علاوہ اہم شیعہ شخصیات کو بھی دعوت دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ھنگو کی طرف سے 27 نومبر بروز بدھ کو 2 بجے سہ پہر عیدگاہ مسجد ہنگو میں سیرت النبیؐ و اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع ہنگو کی جانب سے سیرت النبیؐ و اتحاد امت کانفرنس کی دعوتی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا شیر افضل عسکری نے کہا ہے کہ مولانا عامر شمسی کے ہمراہ انہوں نے ڈی سی او، ڈی ایس پی اور ٹی ایم او ہنگو سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس کے علاوہ اہم شیعہ شخصیات کو بھی دعوت دی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 828525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828525/ایم-ڈبلیو-ہنگو-کیجانب-سے-27-نومبر-کو-سیرت-النبی-اتحاد-امت-کانفرنس-کے-انعقاد-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org