QR CodeQR Code

ڈی آئی خان ہسپتال 2008ء بم دھماکہ، 11 سال سے زخمی نوجوان شہید

22 Nov 2019 22:51

ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں سال 2008ء خودکش حملہ میں زخمی ہو کر تکلیف دہ زندگی گزارنے والا 32 نوجوان پولیس کانسٹیبل سید ریحان زیدی بالآخر جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کرکے اسے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 2008ء میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک زخمی گیارہ سال اپنے زخموں سے لڑتے لڑتے بالآخر جام شہادت نوش کر گیا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں سال 2008ء خودکش حملہ میں زخمی ہو کر تکلیف دہ زندگی گزارنے والا 32 نوجوان پولیس کانسٹیبل سید ریحان زیدی بالآخر جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کرکے اسے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ 2008ء میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد شہید و زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں ایک نام سید ریحان ولد سید سعید الحسن شاہ کا بھی تھا۔ 21 سالہ نوجوان سید ریحان زیدی پولیس کانسٹیبل تھا اور اس کے جسم میں بم کے درجنوں چھرے پیوست تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان تمام چھروں کو نکالنا ان کیلئے ممکن نہیں تھا۔ گیارہ سال اپنے جسم کے اندر زہریلے چھروں کا درد سہنے اور تکلیف دہ وقت گزارنے کے بعد 32 سال کی عمر میں سید ریحان زیدی خالق حقیقی سے جاملے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے جسم میں چھرے موجود تھے جوکہ خود ہی باہر نکل آئے اور زخموں سے اچانک خون جاری ہو گیا۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے اپنے آبائی قبرستان شاہ سید منور میں سپرد خاک کیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 828528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828528/ڈی-ا-ئی-خان-ہسپتال-2008ء-بم-دھماکہ-11-سال-سے-زخمی-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org