0
Friday 22 Nov 2019 23:36
مہنگائی کا سب سے بڑا فائدہ کسان کو ہو رہا ہے

مولانا نے اسلام کے نام پہ لوگوں کو بیوقوف بنایا، علی امین گنڈہ پور

معیشت میں بہت بہتری آ چکی ہے، سر اٹھا کر بات کریں گے
مولانا نے اسلام کے نام پہ لوگوں کو بیوقوف بنایا، علی امین گنڈہ پور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، سابقہ حکومتوں نے ملک کو کھوکھلا کیا، ہم اس ملک کو کرپشن سے پاک ملک بنا کر دم لیں گے۔ معیشت اس وقت صحیح سمت میں جائیگی، جب اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ سردار علی امین خان گنڈہ پور کا مزید کہنا تھا کہ طلباء ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اساتذہ میرے لیئے قابل احترام ہیں، میں اپنے سابقہ 5سالہ دور میں اور اب بھی ڈی آئی خان کیلئے بہت کام کیئے لیکن تعلیم کا شعبہ ہمیشہ سے میری ترجیح رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے عہد کیا ہے کہ ملک سے کشکول کا خاتمہ کر کے سر اٹھا کر بات کرینگے، معیشت میں بہت بہتری آ چکی ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سے مہنگائی کا سب سے بڑا فائدہ کسان کو ہو رہا ہے۔ نواز شریف واپس نہیں آئے گا اور ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو مولانا فضل الرحمان کا بیٹا کیسے ممبر اسمبلی بنا بیٹھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا کو کسی قسم کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی اور ہم حکومت کو بغیر ڈیزل کے چلائیں گے۔ عوام نے مولانا کو مسترد کیا ہے، جس کے باعث وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ مولانا نے اسلام کے نام پرلوگوں کو بے وقوف بنایا۔
خبر کا کوڈ : 828531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب