QR CodeQR Code

سرکاری کالجز میں 690 کالجز انٹرنیز بھرتی کرنے کا فیصلہ

23 Nov 2019 09:19

بھرتی کیلئے سمری کی منظوری دیدی گئی ہے، سمری کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں مختلف شعبہ جات میں 45000 روپے ماہانہ مشاہرے پر بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتیوں کیلئے اشتہار دسمبر تک جاری کر دیا جائے گا جبکہ دسمبر کے وسط تک بھرتیوں کا تمام عمل مکمل کر لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دوسرے فیز میں سرکاری کالجز میں 690 کالجز انٹرنیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے  پنجاب کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر کالج ٹیچر انٹرنیز بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ پہلے فیز میں سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کے بعد دوسرے فیز میں مزید 690 سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں مختلف شعبہ جات میں 45000 روپے ماہانہ مشاہرے پر بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتیوں کیلئے اشتہار دسمبر تک جاری کر دیا جائے گا جبکہ دسمبر کے وسط تک بھرتیوں کا تمام عمل مکمل کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 828545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828545/سرکاری-کالجز-میں-690-انٹرنیز-بھرتی-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org