QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی میں قیام امن کیلئے سیاسی مداخلت روکنا ہوگی، خفیہ ایجنسی کی رپورٹ

23 Nov 2019 11:39

ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ میں قوم پرست رہنماوں کو ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیس اکتوبر کو قوم پرست رہنماوں کی یونیورسٹی آمد نے ماحول خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا، غلط تاثر دے کر طلبہ تنظیموں کو مشتعل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ خفیہ ایجنسی نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دی ہے۔ خفیہ ایجنسی نے قوم پرست اور سیاسی قائدین کو یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کے ذمہ دار قرار دیا ہے اور رپورٹ میں ان کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ گزشہ دنوں میں پنجاب یونیورسٹی میں وفتاً فوقتاً ہنگامہ آرائی کے واقعات سامنے آئے، جس میں مختلف قوم پرست طلبہ تنظیموں کی جانب سے آپس میں اور انتظامیہ کیساتھ جھگڑا کرکے یونیورسٹی کا ماحول خراب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

رپورٹ میں قوم پرست رہنماوں کو ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیس اکتوبر کو قوم پرست رہنماوں کی یونیورسٹی آمد نے ماحول خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا، غلط تاثر دے کر طلبہ تنظیموں کو مشتعل کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقل قریب میں بھی ایسے واقعات دوبارہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں یونیورسٹی کا امن قائم رکھنے کیلئے قوم پرست رہنماوں اور سیاسی قائدین کا یونیورسٹی میں داخلہ بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خفیہ ایجنسی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ یونیورسٹی کے پرامن ماحول کو خراب کرکے چند سیاسی رہنما اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں، اس لئے کسی بھی سیاسی رہنما کی یونیورسٹی میں آمد پر پابندی عائد کر دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 828555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828555/پنجاب-یونیورسٹی-میں-قیام-امن-کیلئے-سیاسی-مداخلت-روکنا-ہوگی-خفیہ-ایجنسی-کی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org