0
Saturday 23 Nov 2019 12:12

ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف لاہور میں جماعت اسلامی کا احتجاج

ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف لاہور میں جماعت اسلامی کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر جماعت اسلامی لاہور کے کارکنوں نے وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مقدس کتاب کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مین وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی پی پی 160 کے امیر احمد سلیمان بلوچ نے کی جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور قرآن پاک پکڑ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ناروے حکومت سے قرآن کریم کی بےحرمتی کرنیوالے شخص کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی حلقہ 160 احمد سلیمان بلوچ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے، دیگر حکومتیں بھی پاکستان اور اسلام سے کچھ سیکھیں، قرآن مجید کو جلنے سے بچانے والے نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ محافظ قرآن نوجوان کو اس کے دیگر ساتھیوں سمیت رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 828559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش