0
Saturday 23 Nov 2019 12:20

ائیرپورٹ پر مسافروں کاسامان چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ائیرپورٹ پر مسافروں کاسامان چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والے تین ملزمان پکڑے گئے، اے ایس ایف نے لٹیرے گروہ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاسم، آصف اور عظیم شامل ہیں، تین رکنی گینگ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں اور غیر ملکیوں کا قیمتی سامان چوری کرتا تھا۔ اے ایس ایف نے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، چور گینگ نے سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اے ایس ایف نے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کیلئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 828560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش