0
Saturday 23 Nov 2019 12:31

لاہور، آئی ایس او کے سالانہ مرکزی کنونشن میں اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ جاری ہے

لاہور، آئی ایس او کے سالانہ مرکزی کنونشن میں اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ جاری ہے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 48 واں سالانہ اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں جاری ہے۔ کنونشن میں بلوچستان، کے پی، گلگت بلتستان، سندھ، پنجاب اور کشمیر کے تمام ڈویژنز کی یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور لوکل یونٹس کے سینکڑوں ممبران، محبین، سابقین اور علماء شریک ہیں۔ آئی ایس او کے مرکزی کنونشن میں تنظیمی اجلاسوں، کانفرنسز، اسکاوٹ سلامی، تعلیمی موضوعات پر سیشنز اور دینی، نظریاتی، فکری اور تنظیمی موضوعات پر اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسٹڈی اسرکلز کیلئے یونیورسٹی، کالجز اور اسکول کے طلبہ کو الگ الگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جامعہ بعثت چنیوٹ کے مولانا مہدی کاظمی، ادارہ تنزیل کے مولانا علی عباس نقوی، ادارہ تعلیم تربیت المہدیؑ کے مولانا اسد نقوی، مولانا حسنین زیدی اور جامعہ مرتضیٰؑ جوہر آباد کے مولانا سبطین علوی مختلف موضوعات پر طلبہ کو درس دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش