0
Saturday 23 Nov 2019 15:22

کراچی سرکلر ريلوے منصوبے کی راہ ميں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی

کراچی سرکلر ريلوے منصوبے کی راہ ميں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ريلوے منصوبے کی راہ ميں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی ہے۔ کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل کے ممکنہ حل کے لئے سرکلر ریلوے منصوبے پر کام سے پہلے ہی وفاق اور سندھ حکومت پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان ریلوے نے سرکلر ریلوے متاثرین کو متبادل زمین، معاوضہ دینے سے انکار کرديا ہے۔ پاکستان ریلوے اور اربن ٹرانسپورٹ کمپنی نے سندھ اسمبلی کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں درج ہے کہ سرکلر ریلوے متاثرین کو متبادل زمین اور معاوضہ نہیں دے سکتے۔ پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے متاثرین کی دوبارہ آبادکاری سندھ حکومت کرے۔ پاکستان ریلوے نے متاثرین کو محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر 4 ہزار 653 کچی اور پکی تجاوزات قائم ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے متاثرین کو متبادل زمین دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان ریلوے نے خرم شیر زمان کی تحریک التواء پر جواب سندھ اسمبلی کو ارسال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 828594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش