QR CodeQR Code

پاکستان کیلئے اچھی خبر، سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

23 Nov 2019 15:41

سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پیٹرولیم کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ ملک میں شیل گیس کے 95 ٹریلین اور شیل تیل کے 14 بلین متوقع ذخائر موجود ہیں۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ معدنی ذخائیر جن علاقوں سے دریافت ہوں پہلے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیلئے اچھی خبر، سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے، سندھ سے ملنے والی گیس کو شیل اور ٹائٹ کا نام دیا گیا۔ پہاڑوں کی تہہ میں چھپی شیل اور ٹائٹ گیس کی تلاش کے لئے پہلے مرحلے میں او جی ڈی سی ایل سندھ میں کھدائی کرے گی، حکومت نے ایک ماہ کے اندر پالیسی بنا کر باقاعدہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پیٹرولیم کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ ملک میں شیل گیس کے 95 ٹریلین اور شیل تیل کے 14 بلین متوقع ذخائر موجود ہیں۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ معدنی ذخائیر جن علاقوں سے دریافت ہوں پہلے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 828598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828598/پاکستان-کیلئے-اچھی-خبر-سندھ-میں-زیر-زمین-گیس-اور-تیل-کے-نئے-ذخائر-دریافت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org