QR CodeQR Code

وزیراعظم کا استعفیٰ ہو گا اور نا ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، پرویز الہٰی

23 Nov 2019 15:47

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے یہ ضمانت بھی نہیں دی تھی کہ دھرنا ختم ہونے کے بعد اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماء عبدالغفور حیدری کی طرف سے اس دعویٰ کے جواب میں کہ ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے ہمیں یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں اور ہمیں چوہدری برادران پر اعتماد ہے، تمام باتیں وقت سے پہلے نہیں بتا سکتے لیکن وزیراعظم کا استعفیٰ بھی آئے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہوں گی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ ہو گا اور نا ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے یہ ضمانت بھی نہیں دی تھی کہ دھرنا ختم ہونے کے بعد اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں، یہ نبی کریمﷺ کی سیرت ہے اور اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین سے مذاکرات کے متعدد دور کیے تھے اور پھر 14 روز سے اسلام آباد میں جاری دھرنا 13 نومبر کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 828599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828599/وزیراعظم-کا-استعفی-ہو-گا-اور-نا-ہی-اسمبلیاں-تحلیل-ہوں-گی-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org