QR CodeQR Code

بے شک مغرب ہمیں دہشتگرد کہے لیکن قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے، مولانا فضل الرحمان

23 Nov 2019 16:01

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کو انتہائی افسوس قرار دیتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا ہے کہ اسطرح کے واقعات تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلۓ خطرہ کا سبب بنتے ہیں، یورپ کو اس شرمناک واقعہ پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کو انتہائی افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے دینی و روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اسطرح کے واقعات تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلۓ خطرہ کا سبب بنتے ہیں، یورپ کو اس شرمناک واقعہ پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ سے یورپ کا مکروہ  چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس اس وقت کہاں سو رہے ہیں، جو خود کو امن کا علم بردار گردانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں دہشتگرد کہیں یا جو کچھ اور مگر قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے، جس نوجوان نے قرآن پاک کا دفاع کیا ہے اسکو پوری امت مسلمہ سلام پیش کرتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل دھشتگرد کون ہے، ایسے واقعات کسی جگہ یا کسی بھی وقت پر ہوں قابل برداشت نہیں ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 828603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828603/بے-شک-مغرب-ہمیں-دہشتگرد-کہے-لیکن-قرآن-پاک-کی-حرمتی-ناقابل-قبول-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org