QR CodeQR Code

ضرورت پڑی تو الیکشن میں ضرور حصہ لونگا، سید علی رضوی

23 Nov 2019 16:06

ایک انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں کی خواہش ہے کہ میں الیکشن لڑوں، فیصلہ عوام سے پوچھے بغیر ہر گز نہیں کروںگا، میرے لئے عوام اہم ہیں، اسمبلی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں آنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم کچھ دوستوں کی خواہش ہے کہ میں الیکشن لڑوں، فیصلہ عوام سے پوچھے بغیر ہر گز نہیں کرونگا، میرے لئے عوام اہم ہیں، اسمبلی نہیں۔ ایک انٹرویو میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات اور حقوق کا سودا کیا جارہا ہے، بہت دکھ ہوتا ہے کہ بعض لوگ ملکر عوامی وسائل کو لوٹ رہے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو میں الیکشن میں ضرور حصہ لونگا تاہم حتمی فیصلہ عوام سے ہی پوچھ کر کروں گا، عوام جو چاہیں گے وہی کروں گا، میرا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہے، میری خواہش ہے کہ عوام کے مفادات کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جو کچھ کیا عوام کے لئے کیا، جدوجہد کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ مجھے پتہ ہے کہ بعض لوگ ایوانوں میں بیٹھ کر کیا کچھ نہیں کرتے ہیں، اگر مسائل کا حل اسمبلی میں ہے تو مجھے اسمبلی میں جانے میں کوئی عار نہیں ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لئے تاحیات جدوجہد جاری رکھوں گا۔


خبر کا کوڈ: 828608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828608/ضرورت-پڑی-الیکشن-میں-ضرور-حصہ-لونگا-سید-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org