0
Saturday 23 Nov 2019 16:08

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری تیار

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری تیار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو چئیرمین سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کر کے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس سے قائم کی جانے والی سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے، جس کی آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔ سی پیک اتھارٹی کے لیے 3 نام بھیجے گئے ہیں، جس میں لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا بھی نام ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کا انتظار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سربراہ سی پیک اتھارٹی بنانے کا حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے، انہیں چار سال کیلئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن باقائدہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 828609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش