QR CodeQR Code

شتیال، لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم چوبیس گھنٹے بعد ٹریفک کیلئے بحال

23 Nov 2019 16:14

مٹی کا بڑا تودہ شاہراہ قراقرم پر گرنے سے راولپنڈی اور گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شتیال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم چوبیس گھنٹے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ گذشتہ روز چلاس سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر خیبر پختونخواہ کی حدود شتیال کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہو گئی تھی، مٹی کا بڑا تودہ شاہراہ قراقرم پر گرنے سے راولپنڈی اور گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے تھے۔ دیامر انتظامیہ اور کے پی انتظامیہ نے ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی تھی، جس کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 828613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828613/شتیال-لینڈ-سلائیڈنگ-سے-بند-شاہراہ-قراقرم-چوبیس-گھنٹے-بعد-ٹریفک-کیلئے-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org