0
Saturday 23 Nov 2019 16:36

سکھر، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

سکھر، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں سات دسمبر کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو عدالت کی جانب سے دیا گیا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر آج نیب نے دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا۔ خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس میں احتساب عدالت لایا گیا۔ سماعت کے موقع پر نیب نے احتساب عدالت کے جج سے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید پندرہ روز کی توسیع کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور چودہ روز کی توسیع  کر دی۔ خورشید شاہ کو احتساب عدالت سے دوبارہ این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 828621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش