QR CodeQR Code

قبائلی ضلع باجوڑ، ہیڈ کوارٹر خار میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

23 Nov 2019 18:28

خودکش حملہ آور مبینہ طور پر ہیڈ کوارٹر خار میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا کہ حساس ادارے اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں حساس ادارے اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹر خار پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور مبینہ طور پر ہیڈ کوارٹر خار میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا کہ حساس ادارے اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 828647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828647/قبائلی-ضلع-باجوڑ-ہیڈ-کوارٹر-خار-میں-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org