0
Saturday 23 Nov 2019 19:17

سول سوسائٹی پشاور کا گل سکینہ قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سول سوسائٹی پشاور کا گل سکینہ قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی کے اراکین نے ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں 5 سالہ سکینہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر واقعے کی انکوائری اور قاتلوں کو فی الفور عبرتناک سزا دینے کے مطالبات درج تھے۔ احتجاج میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کے دوران طلباء تنظیم کے سربراہ ذیشان، سماجی کارکن جمیلہ گیلانی، تیمور کمال، سلام مندوخیل، مشتاق درانی اور نظیف ھشتنغر نے کہا کہ صوبے میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتیوں کے بعد قتل ہونے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت بچوں کے ساتھ ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے موثر قانون سازی کریں تاکہ نہ صرف ان واقعات کی روک تھام ہوسکے بلکہ والدین کو بھی اس خوف سے آزاد کیا جا سکے۔ شرکاء نے اس قسم کے واقعات میں پولیس کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پولیس بھی ایسے کیس کی ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی ہے جو کہ بھیانک ہے۔
خبر کا کوڈ : 828659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش