0
Saturday 23 Nov 2019 19:52

کراچی میں آج سے سردی کی نئی لہر شروع، تیز یخ بستہ ہوائیں چلیں گی

کراچی میں آج سے سردی کی نئی لہر شروع، تیز یخ بستہ ہوائیں چلیں گی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی جزوی لہر کے دوران یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ سردی کی نئی لہر 27 نومبر تک جاری رہ سکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شمالی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں آج رات سے شہر میں خنکی میں اضافے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت میں 5 ڈگری کمی کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، جزوی سردی کی لہر 27 نومبر تک جاری رہ سکتی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق 29 نومبر سے سردی کی ایک اور لہر کی توقع کررہے ہیں جس کے دوران درجہ حرارت مزید کم ہوکر 13 ڈگری تک گرسکتا ہے، 29 نومبر سے چلنے والی سردی کی لہر دسمبر کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری ریکارڈ ہوا، دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد رہا، جمعے کو دن بھر شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں جس رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 828668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش