QR CodeQR Code

ناروے جیسے واقعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، ضیاالحق نقشبندی

23 Nov 2019 21:20

تنظیم اتحاد امت پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام امن پسند دین ہے اور جیو اور جینے دو اسلام کا زریں اصول ہے، جبکہ ناروے میں پہلے بھی توہین رسالت جیسے گھناونے اقدامات کی کوشش کی گئی اور اب شرپسند یہودی نے قرآن کریم کی توہین کی جو کسی طور قابل برداشت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے سربراہ پیر ضیاء الحق نقشبندی نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن کریم کو نذرِآتش کرنے کی کوشش افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، ہمارے لیے یہ اَمر حیران کن ہے کہ ناروے جیسے ملک میں اِس قسم کی اشتعال انگیزی کی کھلی چھوٹ کیسے دی گئی؟ لاہور میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیر ضیاء الحق نقشبندی کا کہنا تھا کہ اِس قسم کے واقعات عالمی اَمن کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کی طرف سے اپنی نگرانی میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کا موقع نہ دیا جاتا تو اِس نوجوان کو بھی ایسے اقدام کی ضرورت نہ پڑتی، پولیس نے ایکشن کے بجائے ری ایکشن پر ایکشن لیا، اگر پہلے ہی ایکشن لے لیا جاتا تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔

پیر ضیاءالحق نقشبندی نے کہا کہ آئے روز کے واقعات اِس بات کا احساس دلانے کیلئے کافی ہیں کہ قوانین اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذریعے گستاخانہ طرزِ عمل کو روکا جائے اور آزادی اِظہار اور توہین کے مابین فرق واضح کیا جائے، او آئی سی اور اسلامی ممالک کے دیگر فورم اِس حوالے سے کردار ادا کریں اور اِس نوجوان کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، اسلام امن پسند دین ہے اور جیو اور جینے دو اسلام کا زریں اصول ہے، جبکہ ناروے میں پہلے بھی توہین رسالت جیسے گھناونے اقدامات کی کوشش کی گئی اور اب شرپسند یہودی نے قرآن کریم کی توہین کی جو کسی طور قابل برداشت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 828673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828673/ناروے-جیسے-واقعات-عالمی-امن-کیلئے-خطرہ-ہیں-ضیاالحق-نقشبندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org