QR CodeQR Code

حکومت اپنی مدت پوری کریگی

ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

23 Nov 2019 22:11

ملتان میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں بلکہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، قوم نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا، ہم نے ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ہے، ہم نے ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں بلکہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ملتان میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں بلکہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، قوم نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا، ہم نے ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ملکی معیشت گرفت میں آ چکی ہے، معاشی ترقی کو جانچنے والے بین الاقوامی ادارے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی اور دیگر معاشی اشارے بہتری کو ظاہر کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کار کمپنیاں اب پاکستان کا رخ کر رہی ہیں، سرمایہ کاری کی بدولت معیشت مضبوط اور روزگار میں اضافہ ہو گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک اور ون بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبے ہماری حکومت کے شاندار منصوبے ہیں، ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی جیسے ثمرات حاصل ہوں گے، سی پیک خطے میں تبدیلی کا اشارہ ہے جو دوسرے مرحلے میں داخل ہے اس میں توجہ صنعت سازی اور معاشی و معاشرتی ترقی پر مرکوز ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ”سی پیک اتھارٹی” قائم کر دی ہے، صنعتی ترقی کے لیے حکومت بہت جلد اقتصادی زونز قائم کرنے جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 828680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828680/ملک-میں-حقیقی-تبدیلی-لانا-چاہتے-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org