QR CodeQR Code

کراچی میں نقشوں کی منظوری کے بغیر عمارتوں کی تعمیر شروع

23 Nov 2019 23:00

مافیا کا گورکھ دھندہ پوری آب و تاب کے ساتھ شہر کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، ایس بی سی اے کے سینئر افسران نے تشویش کا اظہار کرکے نیب اور اینٹی کر پشن سے نو ٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو ایک مافیا جنگل میں تبدیل کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے کئی علاقوں میں نقشے پاس کرائے بغیر عمارتیں تعمیر کی جانے لگیں جب کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع کرا دیا۔ ایس بی سی اے نے بلڈر مافیا کے لئے این آر او متعارف کرا دیا، غیر قانونی تعمیرات کو قانونی بنانے کے لئے پہلے سیل اور مبینہ رشوت کے بعد اس کو ڈی سیل کردیا جاتا ہے، مافیا نے ایس بی سی اے کا غیر اعلانیہ انتظامی کنٹرول سنبھال لیا، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی مبینہ طور پر سینئر ایس بی سی اے کے افسر مشتاق سومرو کررہے ہیں۔ مشتاق سومرو نے سندھ حکومت کے اعلیٰ افسران کی آشیرباد سے پورے ایس بی سی اے کا کنٹرول سنبھال لیا جس کے لئے پہلے سندھ حکومت سے جونیئر افسران کو سینئرز کے عہدوں پر تعینات کرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے میں تقرری اور تبادلے مشتاق سومرو کی ایماء پر کئے جار ہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ظفر احسن بااثر افسر مشتاق سومرو کے آگے بے بس ہوچکے۔ پوش علاقوں کو مشتاق سومرو نے پٹے پر دے دیا، پوش علاقوں میں غیر قانونی طور پر ایک فلور کے 40 سے 80 لاکھ روپے مقرر کردیئے گئے، کئی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی فلورز ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، بلڈرز کو بغیر نقشے پاس کئے تعمیرات کا پروانہ دینا بھی شروع کر دیا گیا، نقشے پاس ہوئے بغیر بلڈرز نے کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کرلیں۔

 
مافیا کا گورکھ دھندہ پوری آب و تاب کے ساتھ شہر کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، ایس بی سی اے کے سینئر افسران نے تشویش کا اظہار کرکے نیب اور اینٹی کر پشن سے نو ٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو ایک مافیا جنگل میں تبدیل کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات میں مشتاق سومرو کے ہمراہ چند دیگر بااثر افسران بھی شامل ہیں جو پوش علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے رشوت وصول کریں گے، شہر میں جن علاقوں کو مافیا کے سپرد کیا گیا جن میں سرجانی ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، اسکیم 33، صدر، گلشن اقبال، گلبرگ، نارتھ کراچی، ناظم آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں جس تیزی کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اگر اس کو روکا نہ گیا تھا شہر میں پانی اور سیوریج مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 828687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828687/کراچی-میں-نقشوں-کی-منظوری-کے-بغیر-عمارتوں-تعمیر-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org