0
Sunday 24 Nov 2019 01:04

حکومت عوام کو دھوکے میں رکھ کر معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہے، ڈاکٹر محمد زبیر

حکومت عوام کو دھوکے میں رکھ کر معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہے، ڈاکٹر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر تجارت ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے اور حکومت عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔ سابق وزیر تجارت ڈاکٹر محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہے اور اب یہ لوگ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں جس میں سرفہرست وزیر اعظم عمران خان ہیں، جس طرح برآمد بڑھ رہی ہیں اگر اسی طرح بڑھتی رہیں تو اس سال شاید ہم 2011ء کی برآمد کے قریب آ جائیں گے۔ جس پر مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی برآمد 40 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں لیکن ہم 24 ارب ڈالر پر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمارے ملک میں معیشت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے۔ اگر یہ حالات کسی اور ملک میں ہوتے تو شور مچ جاتا کابینہ میں بیٹھے ہوئے لوگ تو ماہر معیشت نہیں ہیں انہیں کچھ معلوم ہی نہیں ہے۔ ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر بینکوں میں سرمائے کو نہیں بڑھا رہے اور قرضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مجھے پی ٹی آئی سے یہ توقع نہیں تھی اور میں  نے انہیں ووٹ بھی دیا تھا۔ ہمیں اپنی حکومت کے خلاف بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے لیکن انہوں نے حالات ہی ایسے کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کیسی دوستانہ پالیسی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صرف چند لوگوں کو نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ تاجر اور عوام پریشان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش