0
Sunday 24 Nov 2019 01:15

عمران خان نیازی چند دنوں سے بہت زیادہ گری ہوئی باتیں کر رہے ہیں، شہباز شریف

عمران خان نیازی چند دنوں سے بہت زیادہ گری ہوئی باتیں کر رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لندن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے دل کے معاملے پر چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لارنس نے نواز شریف کا معائنہ کیا ہے، انہوں نے آئندہ ہفتے پی ای ٹی اسکین تجویز کیا ہے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت کے دیگر معاملات گائز اسپتال میں دیکھے جا رہے ہیں، قوم سے ان کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں سیاسی بات کرنا مناسب نہیں لگتا۔ صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان نیازی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، پچھلے چند دنوں میں وزیراعظم نے بہت زیادہ گری ہوئی باتیں کی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو یہ باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ نواز شریف یونیورسٹی کالج اسپتال ویسٹ مور لینڈ اسٹریٹ میں موجود ہیں، شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش