0
Sunday 24 Nov 2019 01:24

شوکت عزیز کے دور سے پاکستان کی معیشت کو سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

شوکت عزیز کے دور سے پاکستان کی معیشت کو سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی
اسلام ٹائمز۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2000ء میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دور سے پاکستان کی معیشت کو دانستہ طور پر سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے، انٹرسٹ ریٹ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے فائدے کے لیے بڑھایا گیا ہے اور جیسے ہی انٹریسٹ ریٹ کم ہو گا سارا پیسہ واپس باہر چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا قبضہ ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، حکومت کی نااہلی بہت واضح ہو چکی ہے، انہوں نے پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو ٹھیکے پر دے دی ہے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ جس کو ڈرائیونگ نہیں آتی وہ تو گاڑی خراب ہی چلائے گا اس کو کچھ کہنے سے بہتری نہیں آئے گی، آپ کو ڈرائیور تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی۔
 
خبر کا کوڈ : 828709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش