QR CodeQR Code

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف چلاس میں احتجاجی مظاہرہ

24 Nov 2019 12:32

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ناروے میں اسلام کے خلاف ماضی کی طرح ایک بار پھر سازشیں شروع کی جا رہی ہیں، حکومت ناروے سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف چلاس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، صدیق اکبر چوک پر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی ولی الرحمن، تھور یوتھ آرگنائزیشن کے صدر خوشنود عالم، نور محمد، عطیع اللہ بیگ، عمران و دیگر نے کہا کہ ناروے میں اسلام کے خلاف ماضی کی طرح ایک بار پھر سازشیں شروع کی جا رہی ہیں، ناروے کی حکومت کے ایما پر ایک گستاخ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی ہے، بدقسمتی سے ہمارے حکمران خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ناروے کیساتھ سفارتی تعلقات کا بائیکارٹ کرے اور پاکستان میں ناروے کی مصنوعات کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 828740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828740/ناروے-میں-قرا-ن-پاک-کی-بے-حرمتی-کیخلاف-چلاس-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org