0
Sunday 24 Nov 2019 14:32

بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
 اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر عوامل کے باعث خودکشی کرنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ رواں سال اب تک کوئٹہ سمیت اندررونِ صوبہ 80 لوگوں نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے زیادہ واقعات کوئٹہ میں پیش آئے ہیں۔ سبی، نصیر آباد، لسبیلہ، تربت، دکی، لورالائی میں بھی خودکشی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں خودکشی کی یہ شرح پچھلے برسوں کی نسبت زیادہ ہے، خودکشی کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ہے۔ ماہرینِ نفسیات کے مطابق خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی اہم وجوہات میں بے روزگاری، غربت، ذہنی دباؤ اور گھریلو عوامل شامل ہیں۔ ماہرینِ نفسیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دور میں ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا شکار ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ مثبت سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے زندگی کو گزارا جائے۔
خبر کا کوڈ : 828760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش