QR CodeQR Code

کامیابی کیلئے ہمیں اپنے خدا سے رابطے کو مضبوط بنانا ہوگا، عارف حسین

24 Nov 2019 15:32

آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ خداوند متعال کا شکر گزار ہوں کہ اللہ نے مجھے شہداء کی امانت کا امانتدار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر یا ڈویژنل صدر ایک منیجر ہوتا ہے جو اداروں کو انٹر لنک کرتا ہے، اس وقت پاکستان کی منظم ترین تنظیم آئی ایس او ہے، آئی ایس او اس لئے منظم ہے کہ یہ شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، یہ سینئرز کی شفقت کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر عارف حسین نے مرکزی کنونشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال کا شکر گزار ہوں کہ اللہ نے مجھے شہداء کی امانت کا امانتدار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر یا ڈویژنل صدر ایک منیجر ہوتا ہے جو اداروں کو انٹر لنک کرتا ہے، اس وقت پاکستان کی منظم ترین تنظیم آئی ایس او ہے، آئی ایس او اس لئے منظم ہے کہ یہ شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، یہ سینئرز کی شفقت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی مشکلات میں سینئرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، میں گزارش کرتا ہوں کہ اس سال اپنی اقدار کی حفاظت کریں گے اور سینیئر اور علماء سے رابطے کو مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا ہتھیار مناجات ہیں، ہمیں خدا سے اپنے رابطے کو مضبوط بنانا ہوگا، ہم شہداء کی اس امانت کو آنے والی نسل کو منتقل کریں گے۔ عارف حسین نے کہا کہ ہم تربیت کے شعبے پر خصوصی توجہ دیں گے، اس حوالے سے میں علماء سے ملتمس ہوں کہ وہ ہماری سرپرستی فرمائیں اور اس امانت کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری طاقت سینئرز ہیں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ میری رہنمائی کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 828780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828780/کامیابی-کیلئے-ہمیں-اپنے-خدا-سے-رابطے-کو-مضبوط-بنانا-ہوگا-عارف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org