0
Sunday 24 Nov 2019 16:03

آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کون ہیں؟؟

آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کون ہیں؟؟
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا تعلق گلگت کے علاقے نگر سے ہے۔ عارف حسین الجانی قراقرم یونیورسٹی گلگت سے بی ایس آر میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ آئی ایس او میں اس سے پہلے ڈویژنل صدر گلگت اور مرکزی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ حالات حاضرہ پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں اور میڈیا امور کے ماہر ہیں۔ بطور مرکزی جنرل سیکرٹری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث سال 2019-20 کیلئے مرکزی صدر منتخب کر لئے گئے۔ مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اپنی مدت کے سال کو تربیت کے حوالے سے منانے کا اعلان کیا۔ عارف حسین کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ اس سال کو تربیت کے عنوان سے منائیں گے۔ انہوں نے سینیئرز اور علماء کیساتھ بھی تنظیم کے رابطے کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ عارف حسین اس وقت اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں آئی آر میں ایم فل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش