0
Sunday 24 Nov 2019 19:07

نالائق وزیراعظم اور نیب نے ملکر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی، مریم اورنگزیب

نالائق وزیراعظم اور نیب نے ملکر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملک کی معیشت تباہ کی ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام میں قید ہوئے چھ ماہ ہونے والے ہیں، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بغیر کسی جرم، ریفرنس یا الزام کے حمزہ شہباز کو قید کر رکھا ہے، نیب اب تک حمزہ شہباز کے خلاف کوئی الزام، ٹھوس ثبوت اور شواہد پیش نہیں کرسکا، نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملک کی معیشت تباہ کی۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور مفتاح اسماعیل ریاست کے ضمیر کے قیدی ہیں، بے گناہ کو ایک دن بھی قید کرنا ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاسی مخالفین کا وجود مٹانے کے خبط میں مبتلا ذہنی پسماندہ، کم ظرف اور سیاسی جاہل ہیں، بےگناہ لوگوں کو جیلوں میں قید کر کے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 828798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش