0
Sunday 24 Nov 2019 20:07

گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں تشنج سے بچاؤ کی 6 روزہ مہم 30 نومبر سے شروع ہوگی

گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں تشنج سے بچاؤ کی 6 روزہ مہم 30 نومبر سے شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں تشنج سے بچاؤ کی 6 روزہ مہم 30 نومبر سے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران 15 سے 49 سال کی 2 لاکھ 30 ہزار 764 خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ حفاظتی پروگرام برائے ٹیکہ جات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ 30 نومبر سے 6 دسمبر تک تشنج سے بچاؤ کی مہم منعقد ہوگی، اس مہم کے دوران پہلے مرحلے میں جی بی کے پانچ اضلاع گلگت، استور، دیامر، سکردو اور کھر منگ میں 49 سال تک کی دو لاکھ تیس ہزار سے زائد خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، اس مقصد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سٹاف کو تربیت بھی دی گئی ہے۔ تشنج سے بچاؤ کی مہم کے لئے 261 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ مختلف علاقوں میں الگ الگ مقامات پر خواتین کو ٹیکے لگائیں گی۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تشنج سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، تاکہ مہم کامیاب اور علاقے سے تشنج کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 828804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش