0
Sunday 24 Nov 2019 20:18

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کی آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کی آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے عارف حسین الجانی کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں ہونیوالے آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کی کامیابی پر بھی آئی ایس او کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عارف حسین کے کامیاب دورانیہِ صدارت کیلئے دعاگو ہوں، خدا سے دعا ہے برادر کی توفیقات خیر میں اضافہ ہو اور اس ذمہ داری کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے برادران امامیہ و شیعہ جوانان کی ترجمانی کرتے ہوئے بہتر سے بہترین کارکردگی ہو۔ علامہ اسدی نے کہا کہ نوجوانوں کی فکری رہنمائی اور تربیت میں آئی ایس او کا نمایاں کردار ہے، آئی ایس او ملک عزیز کے تعلیمی اداروں میں بہتر انداز میں دین کی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر کی جانب سے رواں سال کو تربیت کے سال کے عنوان سے منانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے علماء آئی ایس او کے ساتھ ہیں اور ہر قدم پر ان کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 828807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش