QR CodeQR Code

کراچی میں امن کیلئے ڈنڈے کی ضرورت پڑی تو دوبارہ لے آﺅں گا، ذوالفقار مرزا

4 Jul 2011 15:51

اسلام ٹائمز:سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جن کی خواہش پر مجھے ہٹایا وہ آج خود چلے گئے ہیں، گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم ایک جیسی ہیں


کراچی:اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کشمیر الیکشن کے بجائے واشنگٹن کے مسئلے پر ناراض نہیں ہوئی، ہالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے ڈنڈے کی ضرورت پڑی تو دوبارہ لے آﺅں گا۔ جن کی خواہش پر مجھے ہٹایا وہ آج خود چلے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم ایک جیسی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں چھٹی پر نہیں جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 82882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82882/کراچی-میں-امن-کیلئے-ڈنڈے-کی-ضرورت-پڑی-دوبارہ-لے-آﺅں-گا-ذوالفقار-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org